آئنہ اتنا دیکھتا ہے کیا
آئنہ اتنا دیکھتا ہے کیا
آئنے میں کوئی چھپا ہے کیا
حسرتیں ساری ناتمام رہیں
زندگی اتنی بے وفا ہے کیا
کال میسج نہ تو کوئی مسکال
دوسرا کوئی مل گیا ہے کیا
تم مجھے چھوڑ ہی گئے آخر
خون ناحق تمہیں روا ہے کیا
سب ہی سنتے ہیں اس کو حیرت سے
ہونٹ پر کلمۂ خدا ہے کیا
خواب جنت کا دیکھنے والو
تم نے دنیا میں کچھ کیا ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.