آئنہ جب دکھا دیا تو نے
آئنہ جب دکھا دیا تو نے
مجھ کو مجھ سے ملا دیا تو نے
یہ گناہ عظیم ہوتا ہے
جس کو چاہا مٹا دیا تو نے
مقصد زندگی بتا کے مجھے
سو رہا تھا جگا دیا تو نے
ہنستے ہنستے نکل پڑے آنسو
زخم دل پہ لگا دیا تو نے
جانے کتنے جواں فنا ہوں گے
رخ سے پردہ ہٹا دیا تو نے
شکریا اے مرے خدا آخر
نیک انساں بنا دیا تو نے
دل پہ نشتر چلا چلا کے دھرمؔ
مجھ کو شاعر بنا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.