آئنہ خانہ بھی اندوہ تمنا نکلا
آئنہ خانہ بھی اندوہ تمنا نکلا
غور سے دیکھا تو اپنا ہی تماشا نکلا
زندگی محفل شب کی تھی پس انداز شراب
پینے بیٹھے تو بس اک گھونٹ ذرا سا نکلا
پھر چلا موسم وحشت میں سر مقتل عشق
قرعۂ فال مرے نام دوبارہ نکلا
داد شائستگیٔ غم کی توقع بے سود
دل بھی کم بخت طرفدار اسی کا نکلا
ہے عجب طرز کا رہرو دل شوریدہ قدم
جب بھی نکلا سفر عشق پہ تنہا نکلا
وہ رقیبوں کا پتہ پوچھنے آئے مرے گھر
کوئی تو ان سے ملاقات کا رستہ نکلا
در بدر خوار ہوئے پھرتے ہیں ہم ہجر نصیب
جاں سپاری کا بھی کیا خوب نتیجہ نکلا
دل میں اٹھتے رہے یادوں کے بگولے تشنہؔ
مجھ میں سمٹا ہوا اک درد کا صحرا نکلا
- کتاب : Funoon (Monthly) (Pg. 291)
- Author : Ahmad Nadeem Qasmi
- مطبع : 4 Maklood Road, Lahore (Edition Nov. Dec. 1985Issue No. 23)
- اشاعت : Edition Nov. Dec. 1985Issue No. 23
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.