آئنہ رخ پہ بے نقاب ہوا
آئنہ رخ پہ بے نقاب ہوا
حسن خود اپنا انتخاب ہوا
قیس ملتا تو پھر بتاتا اسے
میں ترے دشت میں خراب ہوا
اس کا چہرہ پڑھا اور اتنا پڑھا
ایسے میں صاحب کتاب ہوا
اس کی آنکھوں میں پیاس چمکی تھی
آب دیدہ ہوں کیوں نہ آب ہوا
شاخ پر اس نے اپنا لمس رکھا
اور میں کھل اٹھا گلاب ہوا
آب سادہ نے اس کے ہونٹ چکھے
گھونٹ بھرتے سمے شراب ہوا
جانے کس نیند کو ہوا محبوبؔ
جانے کس آنکھ کا وہ خواب ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.