آئنہ توڑ دے رہا کر دے
بے وفا اک یہی وفا کر دے
رشتۂ درد توڑ دے دل سے
رنگ کو پھول سے جدا کر دے
زندگی بھر تجھی کو چاہا ہے
قرض کچھ تو مرا ادا کر دے
دے رہا ہے زکات حسن اگر
مرے حق سے ذرا بڑھا کر دے
مدتیں ہو گئیں تجھے دیکھے
اب تو ملنے کا سلسلہ کر دے
پھر کوئی گل کھلے سر مژگاں
پھر در خواب کوئی وا کر دے
اک ستارے کو بخش کر مرے خواب
پھر اسے میرا آئنہ کر دے
بیٹھتا جا رہا ہے جاں کا غبار
اب اسے مجھ سے ماورا کر دے
اے فقیر دیار لیلیٔ جاں
مرے حق میں بھی کچھ دعا کر دے
- کتاب : Tumhe.n Jaanee kii jaldii thii (Pg. 100)
- Author : Ayub Khawar
- مطبع : Al-Hamd Publications (2010)
- اشاعت : 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.