آئنوں پر بھی شعر اترتے ہیں
آپ کچھ اس طرح سنورتے ہیں
جب بھی ہو اس کے حسن کی تعریف
لفظ پردے کا کام کرتے ہیں
پیاس پنگھٹ پہ جب نہیں بجھتی
اشک ہی گاگروں میں بھرتے ہیں
میں وہاں پھول بیچتا ہوں جہاں
لوگ ہیرے نگل کے مرتے ہیں
زندہ رہنے کا کچھ جواز تو ہو
آؤ اک دوسرے پہ مرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.