آج بھی عاشق کی یہ روداد ہے
کوئی مجنوں ہے کوئی فرہاد ہے
ہر گھڑی ہر پل انہیں کی یاد ہے
اس لئے شاید مرا دل شاد ہے
اپنا اپنا ہے مقدر عشق میں
شاد ہے کوئی کوئی ناشاد ہے
گھوڑے جوڑے کی یہ لعنت ختم ہو
ہر جواں بیٹی کی یہ فریاد ہے
ماں سے نفرت پیار بیوی سے کرے
نا خلف اس دور کی اولاد ہے
چغلی غیبت حرص لالچ اور حسد
قوم اپنی اس میں ہی برباد ہے
فتح رامشؔ آپ کی ہوگی ضرور
جب ارادہ آپ کا فولاد ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.