آج بھی اہل نظر گر کہیں پائے جاتے
آج بھی اہل نظر گر کہیں پائے جاتے
آنکھ میں پاتے جگہ دل میں بسائے جاتے
گاؤں کے لوگ مجھے بھول گئے ہیں ورنہ
میری آمد پہ مکانات سجائے جاتے
زندگی تجھ سے بہت پیار ہے ہم کو لیکن
اب ترے ناز نہیں ہم سے اٹھائے جاتے
روز کرتے نئے الفاظ کی رنگ آمیزی
زندگی بھر تری تصویر بنائے جاتے
کوئی تو حسن ہے ہم میں بھی کشش ہے کوئی
ورنہ دنیا کی نمائش میں نہ لائے جاتے
اے خلشؔ وہ تمہیں محفل میں بلاتا اک دن
اس کی آواز میں آواز ملائے جاتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.