آج بھی اس نے سر بزم سنی بات نہیں
آج بھی اس نے سر بزم سنی بات نہیں
اور یہ بات مرے دوست نئی بات نہیں
غیر کا ذکر کیا اور کہا یہ ہنس کر
آپ جو سوچتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں
آپ کے واسطے میں جان بھی دے سکتا ہوں
آپ کے واسطے لیکن یہ بڑی بات نہیں
ہم گئے وقت میں یوسف بھی کہے جاتے رہے
یہ گئی بات ہے اتنی بھی گئی بات نہیں
لوگ اس واسطے لڑتے ہیں مرے ساتھ منیرؔ
میں جو ہر بات پہ کہتا ہوں کوئی بات نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.