آج ہم اک بات ایسی کہہ گئے
آج ہم اک بات ایسی کہہ گئے
جس سے وہ تصویر بن کر رہ گئے
وائے ناکامی کہ سب ارمان دل
رفتہ رفتہ اشک بن کر بہہ گئے
آبروئے عشق رکھنا تھی ہمیں
اس لئے ظلم و ستم سب سہہ گئے
ہم بھی کچھ حد سے سوا کرتے مگر
کیا کریں مجبور ہو کر رہ گئے
میرے انداز جنوں پر بھی ضیاؔ
کچھ نہ بولے مسکرا کر رہ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.