آج ہم سر محفل اس قدر ہنسے یارو
آج ہم سر محفل اس قدر ہنسے یارو
غم جو بھول بیٹھے تھے یاد آ گئے یارو
چپ ہیں قافلے والے مطمئن ہیں رہبر بھی
درد بجھ گیا یارو خواب لٹ گئے یارو
تم تھے رونق محفل ہر خوشی تمہاری تھی
ہم چراغ محفل تھے رات بھر جلے یارو
زندگی کے جو لمحے پیار سے سمیٹے تھے
وقت کے بیاباں میں سب بکھر گئے یارو
کیفؔ گھر کے باہر تو ہر طرف اندھیرا ہے
اپنے اپنے گھر روشن سب نے کر لئے یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.