آج جی میں ہے کہ کھل کر مے پرستی کیجئے
آج جی میں ہے کہ کھل کر مے پرستی کیجئے
خوب سی مے پیجئے اور دیر مستی کیجئے
زہد خشک آخر کہاں تک مایۂ تر دامنی
غرق لائے مے بھی چندے رخت ہستی کیجئے
تنگ تر ہے دست حاجت سے دل ابنائے دہر
کس کے آگے ظاہر اپنی تنگ دستی کیجئے
درپئے ویرانئ دل ہے جو بستا ہے یہاں
کس طرح یارب اس اوجڑ گھر کو بستی کیجئے
لب پہ فوارے کے جاری ہے یہ مصرع دم بہ دم
دے اگر خالق بلندی میل پستی کیجئے
مفت تک دوں ہوں میں دل تس پر کوئی لیتا نہیں
ہاں مگر اس سے بھی کچھ یہ جنس سستی کیجئے
ٹک گریباں آج پھٹ کر دھجئیں ہو لے تو پھر
چاک پر سینے کے قائمؔ پیش دستی کیجئے
- Deewan-e-Qaem Chandpuri (Rekhta Website)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.