آج کل گھر میں تیرگی ہے بہت
آج کل گھر میں تیرگی ہے بہت
اک فقط آپ کی کمی ہے بہت
میں نے دیکھا ہے خواب میں تجھ کو
تیرے چہرے پہ تازگی ہے بہت
تیری آنکھوں سے دیکھ لوں دنیا
تیری آنکھوں میں روشنی ہے بہت
جس کا مطلب نہ کوئی معنی ہے
آج کل ایسی شاعری ہے بہت
سوچ کر بات اس سے تم کرنا
سادہ انساں وہ فلسفی ہے بہت
ہم بھی واقف ہیں خوئے احمدؔ سے
اس کی فطرت میں سادگی ہے بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.