آج کیوں بے حجاب ہے رے تو
کس کے دل کا عذاب ہے رے تو
دیکھنے والے تجھ کو بول اٹھے
ایک چڑھتا شباب ہے رے تو
دیکھتا ہے تجھی کو ہر کوئی
جیسے تازہ گلاب ہے رے تو
قتل کیا پھر کسی کا کرنا ہے
کس لیے بے نقاب ہے رے تو
تجھ میں ڈوبا تو رہ گیا ڈوبا
کتنی اچھی شراب ہے رے تو
عمر بھر جو نہ ہو سکے حاصل
ایک ایسا سراب ہے رے تو
تجھ پہ عادلؔ ہے اس لیے شیدا
میرا اک انتخاب ہے رے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.