آج کیوں مکانوں میں روشنی نہیں ہوتی
آج کیوں مکانوں میں روشنی نہیں ہوتی
لوگ زندہ رہتے ہیں زندگی نہیں ہوتی
جب تلک نہ ہو زخمی کون کس سے لڑتا ہے
بے سبب کسی سے تو دشمنی نہیں ہوتی
پہلے یہ سمجھ لیجے مسئلے کا حل کیا ہے
صرف مشوروں سے تو رہبری نہیں ہوتی
مختلف مسائل پر گفتگو تو آساں ہے
جب تلک نہ دل ٹوٹے شاعری نہیں ہوتی
لاکھ کوششیں کیجے ہم بدل نہیں سکتے
اس طرف نظر جب تک آپ کی نہیں ہوتی
دوسروں کا غم کیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے
جب تلک خود اپنے سے آگہی نہیں ہوتی
ربط باہمی نشترؔ اپنا بے اثر کب ہے
پھر بھی یوں ہی ملنے سے دوستی نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.