آج تک تو نے بتا کس سے وفا کی اے دوست
آج تک تو نے بتا کس سے وفا کی اے دوست
قریہ دل زدگاں تجھ سے ہے شاکی اے دوست
یہ صحیفہ ہے مرے خوں شدہ الہاموں کا
نہ اڑا دھجیاں منشور وفا کی اے دوست
پھول بھی گوش بر آواز سدا رہتے ہیں
یہ ہے تاثیر مرے سوز نوا کی اے دوست
رکھ لیا جس نے تری مست خرامی کا بھرم
داد دے مجھ کو مری لغزش پا کی اے دوست
کرچیاں تک نہ رہیں جام و سبو کی باقی
خیر سے جب سے ہوا تو مرا ساقی اے دوست
سی دئے لب مرے ان سرمئی پلکوں نے تری
کیسے روداد کہوں تیری جفا کی اے دوست
خاکساروں سے مری جان تو دامن نہ بچا
قدر کر حلقہ ارباب وفا کی اے دوست
جنس کشکول مقدر نہ سمجھ مجھ کو رضاؔ
اتنی توہین نہ کر میری انا کی اے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.