آج تلاشی لی ہے ہم نے روم کے کونے کونے کی
آج تلاشی لی ہے ہم نے روم کے کونے کونے کی
سچی جھوٹی خبر ملی تھی اک تصویر کے ہونے کی
ہر شب نیند سے خالی آنکھیں آنکھوں پر خوابوں کا بوجھ
اور جھروکے سے جھانکے ہے خواہش چین سے سونے کی
کیسے اس سے نین ملے تھے وہ چھوڑو یہ بات سنو
مجھ بزدل میں کیسے آئی ہمت اس کو کھونے کی
جان پہ جسم کی ٹوٹی پھوٹی مورت بوجھ بڑھاتی ہے
یا رب مجھ میں طاقت رکھ دے اپنا پتلا ڈھونے کی
میری ہنسی پر کان لگا کر سننے والے سن کے بتا
دور کہیں سے آتی ہے آواز کسی کے رونے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.