آج تو اپنی اداؤں کا ہنر دیکھیں گے
آج تو اپنی اداؤں کا ہنر دیکھیں گے
آئینو آؤ تمہارا بھی جگر دیکھیں گے
درد غم اتنا مہربان ہوا ہے ہم پر
آگ پر اپنی ہی آہوں کا سفر دیکھیں گے
دل کو دیپک کی طرح ضد پہ جلایا میں نے
آندھیوں اس پہ تمہارا بھی اثر دیکھیں گے
شوخ لہرو کی ہتھیلی پہ نہ آنسو رکھو
لوگ دریا کی نگاہوں میں بھنور دیکھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.