آج اس نے کہا ہے آنے کو
آج اس نے کہا ہے آنے کو
نیند آتی نہیں زمانے کو
کیا کہا تو نے مجھ سے اے صیاد
چھوڑ دوں اپنے آشیانے کو
میری بربادیوں سے یہ سچ ہے
درس مل جائے گا زمانے کو
ان کی آنکھوں کو دیکھ کر سوچا
کون جائے شراب خانے کو
آج ناراض ہو گئے وہ بھی
اور کیا چاہئے زمانے کو
بھول بیٹھے ہیں خود کو اے ماہرؔ
ہم چلے تھے انہیں بھلانے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.