آکر کسی نے خواب میں جلوہ دکھا دیا
آکر کسی نے خواب میں جلوہ دکھا دیا
موسیٰ کی طرح مجھ کو بھی بے خود بنا دیا
اک تیر ناز چپکے سے دل پر چلا دیا
یا جانے کس نے خون تمنا بہا دیا
اس طرح میں نے کی ہے ادا رسم عشق کی
مہماں بنا کے غم کو کلیجہ کھلا دیا
آدم کی اک فغاں سے لرزنے لگی زمیں
جب آہ کی تو عرش معلیٰ ہلا دیا
احمدؔ اسے صراحی و ساغر سے کیا غرض
ساقی نے جس کو اپنی نظر سے پلا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.