آخر کوئی شریک غم بیکسی تو ہے
آخر کوئی شریک غم بیکسی تو ہے
اک شمع رات بھر سر بالیں جلی تو ہے
اس زندگیٔ عشق سے اک زندگی تو ہے
میٹھی سی اک خلش مرے دل میں دبی تو ہے
یاد ان کی شمع راہ محبت ہوئی تو ہے
مہر و وفا کی بات کچھ آگے بڑھی تو ہے
ہر شوق ناتمام ہے ہر آرزو فریب
ہم میں ضرور دوستو کوئی کمی تو ہے
آخر گزر ہی جائے گی غم کی طویل رات
باقی ابھی چراغ میں کچھ روشنی تو ہے
پھولوں سے سیکھ اے دل بے صبر صبر و ضبط
دل میں ہزار زخم ہوں لب پر ہنسی تو ہے
مجھ پر زمیں ہے تنگ مگر کوئی غم نہیں
اتنے پہ مطمئن ہوں کہ تیری گلی تو ہے
میرے دل فسردہ کو دیکھ اے بہار ناز
ماری ہوئی خزاں کی یہی اک کلی تو ہے
تو اور میری چشم تصور میں جلوہ گر
یہ بھی خیال فکر کی بازی گری تو ہے
کیا خوف جشن ہے یہ شہیداں ناز کا
گلشن میں ہر طرف صف ماتم بچھی تو ہے
مسلمؔ دعائیں داغ محبت کو دیجئے
اس سے دل و دماغ میں اک روشنی تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.