آخری ضرب کو دل تیر ہوا آخر کار
آخری ضرب کو دل تیر ہوا آخر کار
نخشب حسن بھی تسخیر ہوا آخر کار
خوشبوئیں میرے تعاقب سے نہیں باز آئیں
میں پھر آمادۂ تقصیر ہوا آخر کار
ایک شعلہ سر قرطاس بدن آ کے گرا
آخری حرف بھی تحریر ہوا آخر کار
سنگ و خشت اس کی نوازش سے ہوئے غنچہ و گل
ختم مجھ پر فن تعمیر ہوا آخر کار
سالہا سال سے مہکے نہ تھے دستک کے گلاب
سامعہ پیکر تصویر ہوا آخر کار
امتحاں اپنی نگاہوں کا تھا منظور مجھے
منقطع رشتۂ زنجیر ہوا آخر کار
میرے اطراف میں کھینچا گیا آنکھوں کا حصار
شور وابستۂ تشہیر ہوا آخر کار
گوشۂ ذہن میں اک نکتۂ موہوم کا رقص
رقص کونین کی تفسیر ہوا آخر کار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.