عالم ہوش اپنا بکھرتا رہا
عالم ہوش اپنا بکھرتا رہا
ان کی آمد کا صدقہ اترتا رہا
منزلیں خواب میں ہم پہ روشن ہوئیں
کارواں ظلمتوں سے گزرتا رہا
چاند بادل سے اٹکھیلیوں میں تھا گم
کوئی دل بام پر آہ بھرتا رہا
یوں تو دنیا نے پختہ کیا انتظام
میں ہی مرنے سے ناحق مکرتا رہا
وہ مٹاتا رہا میرے نام و نشاں
اور اپنے ہی سائے سے ڈرتا رہا
سر میں ببیاکؔ سودا رہا جب تلک
درد رہ رہ کے دل میں ابھرتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.