عالم ہو کوئی صاحب کردار ملیں گے
عالم ہو کوئی صاحب کردار ملیں گے
ہم اہل محبت ہیں وفادار ملیں گے
شیدائی وطن کے ہوں کہ کندن سے بدن کے
دیوانے سدا سرخیٔ اخبار ملیں گے
دنیا انہیں دیوانہ سمجھتی ہے تو سمجھے
ذہن ان کے تری راہ میں بیدار ملیں گے
جس گھر میں ترے چاہنے والے نظر آئیں
اس گھر کے معطر در و دیوار ملیں گے
غم کے ہوں خوشی کے ہوں خرد کے کہ جنوں کے
بن اس کے سبھی راستے دشوار ملیں گے
شہرت کی جنہیں بھوک نہ دولت کی ہوس ہو
اس دور میں ایسے کہاں فنکار ملیں گے
ان کو کوئی طوفان کہاں روک سکا ہے
گلشنؔ ہو یقیں جن کو وہ اس پار ملیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.