آندھیاں شور مچاتی ہیں کہ طاری ہوئی رات
آندھیاں شور مچاتی ہیں کہ طاری ہوئی رات
آگ روشن ہوئی سینے میں تو جاری ہوئی رات
اجنبی شہر میں کچھ خوف سا محسوس ہوا
اوڑھ لی میں نے خموشی سے اتاری ہوئی رات
اپنے سینے سے گزرتے ہوئے ہر صبح کے بعد
لوٹ آتی ہے مرے جسم میں ہاری ہوئی رات
جانے کس رات کے ہونٹوں سے پکارا گیا میں
آج بھی گونجتی رہتی ہے پکاری ہوئی رات
بجلیاں دوڑتی پھرتی ہیں رگ و پے میں تمام
ذہن میں رینگتی رہتی ہے گزاری ہوئی رات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.