آنکھ بے خوابی پہ قرباں دل نثار انتظار
آنکھ بے خوابی پہ قرباں دل نثار انتظار
اور ہی ہوگا کوئی شکوہ گزار انتظار
کر دیا ہے کس کے جلوے نے شکار انتظار
میں ہوں اور آٹھوں پہر وہ رہ گزار انتظار
کوئی مجھ سے حشر کو ملنے کا وعدہ کر گیا
اک قیامت ہو گئے لیل و نہار انتظار
جب کسی کا وعدۂ فردا مجھے یاد آ گیا
پھر گئی میری نظر میں رہ گزار انتظار
اب بھی ہے یہ حال دیکھا جس طرف دیکھا کیا
میری حیرانی ہے گویا یادگار انتظار
وہ چلے آتے ہیں بیتابانہ میرے پاس کیوں
اللہ اللہ جذبۂ بے اختیار انتظار
کس طرح وہ بوالہوس ہو وصل کا لذت شناس
جس نے لوٹی ہو نہ صائبؔ کچھ بہار انتظار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.