آنکھ بھر دیکھ لوں نہ ہو گا پھر
آنکھ بھر دیکھ لوں نہ ہو گا پھر
یہ جہاں جوں کا توں نہ ہو گا پھر
تو میسر نہ ہو تو بہتر ہے
ورنہ کار جنوں نہ ہو گا پھر
دکھ بھی ہے اس کا اور خوش بھی ہوں
جو بھی کچھ ہے وہ یوں نہ ہو گا پھر
کاش میں خود سے پوچھ ہی لیتا
تو مرے ساتھ کیوں نہ ہو گا پھر
عیش کوئی بھی دائمی کب ہے
سو یہ حال زبوں نہ ہو گا پھر
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 77)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.