آنکھ جب برسے تو کیا پوچھنا موسم کیسا
آنکھ جب برسے تو کیا پوچھنا موسم کیسا
زخم تقدیر میں لکھا ہے تو مرہم کیسا
حادثہ گزرا تھا وہ ایک ہی لمحے کے لیے
زندگی پھر یہ بتا روز کا ماتم کیسا
اب نہ دیوار سے شکوہ ہے نہ سائے کی طلب
دھوپ جب میرا مقدر ہے تو پھر غم کیسا
آسماں رات اگر رویا نہیں ہے تو بتا
برگ گل پر ہے بھلا قطرۂ شبنم کیسا
اس سے پہلے نہیں دیکھی تھی اداسی اتنی
ہے سیاؔ آج یہ مایوسی کا عالم کیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.