آنکھ میں چاند رہا خواب کی خلوت والا
آنکھ میں چاند رہا خواب کی خلوت والا
دور اک تارا چمکتا تھا شرارت والا
چھاؤں میں بیٹھنے والے ہی جڑیں کاٹ گئے
دھوپ میں سوکھ گیا پیڑ محبت والا
تیرے چہرے کے بدلتے ہوئے رنگوں سے کھلا
دل میں دروازہ نئے دور کی حیرت والا
روشنی بھر گئے ہر سانس میں لفظوں کے چراغ
کیا کرشمہ تھا وہ خط شوخ عبارت والا
آج دیکھا ہے پرندوں کو چہکتے عامرؔ
یاد آیا ہے وہ خوش باش طبیعت والا
- کتاب : رنگ سا اڑتا ہے (Pg. 125)
- Author : اشفاق عامر
- مطبع : عکاس پبلی کیشنز،اسلام آباد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.