آنکھ میں رتجگا تو ہے ہی نہیں
ہجر کا تذکرہ تو ہے ہی نہیں
مل گیا تو تو مل گیا سب کچھ
اور کچھ مانگنا تو ہے ہی نہیں
ایک ہی راستہ نجات کا ہے
دوسرا راستہ تو ہے ہی نہیں
عکس مجھ کو دکھا رہا ہے کون
سامنے آئنہ تو ہے ہی نہیں
معذرت کر نہ بے وفا کہہ کر
اب مجھے ماننا تو ہے ہی نہیں
یہ مرض عشق کا مرض ہے میاں
اس مرض کی دوا تو ہے ہی نہیں
آپ اپنوں میں اب نہیں شامل
آپ سے اب گلہ تو ہے ہی نہیں
دوستوں پر یقین پختہ ہے
دشمنوں پر شبہ تو ہے ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.