آنکھ رو رو کے میں نے گیلی کی
آنکھ رو رو کے میں نے گیلی کی
ہر غزل تب کہیں سریلی کی
اس کی آنکھوں میں غیر دیکھا تو
میں نے اپنی پکڑ بھی ڈھیلی کی
اس نے اتنا ہی زہر اگلا ہے
اس نے جتنی زباں رسیلی کی
آج خود کو اسی پہ چلنا ہے
میں نے جو راہ خود کٹیلی کی
زہر کچھ کم نہیں پیا میں نے
زندگی جا کے تب نشیلی کی
آگ سلگا کے خود بھی بچ جائے
ایسی قسمت نہیں ہے تیلی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.