آنکھ سے آنسو نہ اترے اک خلا باقی رہے
آنکھ سے آنسو نہ اترے اک خلا باقی رہے
خود سے خود کو جوڑنے کا سلسلہ باقی رہے
دکھ کی تاریکی میں پیہم اک دیا جلتا رہے
نیند بھی آ جائے لیکن رتجگا باقی رہے
میں گزرتا کس طرح اس موڑ پر ٹھہرے بغیر
جس کی خاطر زندگی کا سلسلہ باقی رہے
چاہتا ہوں چاہتوں میں میں کچھ ایسے سلسلے
وہ مجھے مل جائے لیکن فاصلہ باقی رہے
اب سلگتے آنسوؤں سے ہی چمک پیدا کریں
کچھ تو اپنا روشنی سے رابطہ باقی رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.