آنکھ سے خواب کے انکار کا دکھ اپنی جگہ
آنکھ سے خواب کے انکار کا دکھ اپنی جگہ
اور دل حسرت بیدار کا دکھ اپنی جگہ
مری کشتی مری پتوار کا دکھ اپنی جگہ
اور دریاؤں کے اس پار کا دکھ اپنی جگہ
نبض پکڑے ہوئے تیمار کی خاموشی الگ
شور کرتے ہوئے بیمار کا دکھ اپنی جگہ
سر اٹھاتی ہوئی شاخوں کا جنوں ایک طرف
بوجھ ڈھوتے ہوئے اشجار کا دکھ اپنی جگہ
خالی جیبوں کی اداسی کا سبب ایک طرف
ہنستے گاتے ہوئے بازار کا دکھ اپنی جگہ
مجھ پہ پڑتے ہوئے سائے کی چمک ایک طرف
مجھ پہ گرتی ہوئی دیوار کا دکھ اپنی جگہ
لفظ و معنی کے مہکتے ہوئے گل بوٹے الگ
خوں اگلتے ہوئے اشعار کا دکھ اپنی جگہ
یہ ترے ساتھ کمائی ہوئی رسوائی الگ
اور مری ذات کے آزار کا دکھ اپنی جگہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.