آنکھ سے کس نے روشنی مانگی
آنکھ سے کس نے روشنی مانگی
خواب کے نام زندگی مانگی
میں نے لہرا کے اپنے آنچل کو
تیرے سپنوں کی چاندنی مانگی
زندگی بانٹنے جو آئی سخن
میں نے لفظوں میں تازگی مانگی
کب یہ چاہا کہ دشت ہو آگے
کب سمندر سے بے رخی مانگی
یوں بھی سجدوں میں گر گئی اکثر
یوں بھی تابندہؔ بندگی مانگی
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 275)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.