آنکھ سے شعلہ نکلے خون پسینے میں
آنکھ سے شعلہ نکلے خون پسینے میں
خوش ہو میاں چنگاری داغ کے سینے میں
صدیوں کی محتاط روی رہ جاتی ہے
کھا جاتا ہے دل کو روگ مہینے میں
جب بھی گزرتا ہوں میں سانس اکھڑتی ہے
جانے کیا ہے اس بوسیدہ زینے میں
جس زنبیل میں تم یادیں بھر آئے ہو
سانپ بھی ایک دھرا ہے ساتھ خزینے میں
آنکھ میں باغ تھا سبز رو پہلی کرنوں کا
دریا ایسے چاند بھی تھے آئینے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.