آنکھیں آنسو نہیں روتی ہیں جگر روتے ہیں
آنکھیں آنسو نہیں روتی ہیں جگر روتے ہیں
تیرے بیمار کے انداز و ہنر روتے ہیں
شاد ہونا تو وہ منزل ہے جسے پانے کو
قافلے شوق کے دوران سفر روتے ہیں
اک تو ظالم ہیں کے ان کو بھی رلاتے ہیں ادھر
حشر پر غور کئے ہم بھی ادھر روتے ہیں
ہم کو چھیڑے نہ کوئی ضبط کے عالم میں ہیں ہم
ورنہ سیلاب گزرتا ہے جدھر روتے ہیں
ایک قطرہ نہ گرا آنکھ سے ان کے امرتؔ
وہ جو کہتے تھے ادھر تم ہم ادھر روتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.