آنکھیں بچھائے میرے لئے در کوئی نہ تھا
آنکھیں بچھائے میرے لئے در کوئی نہ تھا
بھٹکا ہوں یوں کہ جیسے مرا گھر کوئی نہ تھا
ہر شخص چاہتا تھا اجالوں کا پیرہن
خوابوں کی اس فصیل سے باہر کوئی نہ تھا
خود اعتمادیاں تھیں مری جستجو کے ساتھ
ماتھے پہ میرے ثبت مقدر کوئی نہ تھا
اپنی ہی سوچ تھی جو انہیں کر گئی عظیم
ورنہ تو آسمانی پیمبر کوئی نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.