آنکھیں جو کھلیں صفدرؔ زنجیر نظر آئی
آنکھیں جو کھلیں صفدرؔ زنجیر نظر آئی
یہ خواب جوانی کی تعبیر نظر آئی
رگ رگ میں محبت کی تنویر نظر آئی
اک پیکر خاکی کی توقیر نظر آئی
آفاق کا ہر جلوہ اپنا ہی کرشمہ ہے
آئینوں میں اپنی ہی تصویر نظر آئی
کھلنے جو لگے عقدے اس گیسوئے پر خم کے
اے لفظ وفا تیری تفسیر نظر آئی
اک عجز سراپا ہے اک ناز مجسم ہے
تصویر کے پہلو میں تصویر نظر آئی
ہموار زمینوں پر تدبیر کے جلوے تھے
ٹھوکر جو کہیں کھائی تقدیر نظر آئی
جب گھر کے گھٹا آئی بھڑکا ترا دیوانہ
لہرائی ہوئی بجلی زنجیر نظر آئی
صفدرؔ نے کیا جب بھی غور اپنی تمنا پر
تخریب ہم آغوش تعمیر نظر آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.