آنکھیں تمھارے ساتھ ہیں منظر تمھارے ساتھ
آنکھیں تمھارے ساتھ ہیں منظر تمھارے ساتھ
دریا پہاڑ جھیل سمندر تمھارے ساتھ
اب کون جان بوجھ کے دعوت دے موت کو
رہتے ہیں کل جہان کے لشکر تمھارے ساتھ
اے دوست حوصلہ نہ کہیں ہار جانا تم
میں بھی بنا ہوا ہوں برابر تمھارے ساتھ
میں نے ہر ایک بات پہ تم کو کیا معاف
میری دعا ہے رب کرے بہتر تمھارے ساتھ
یہ سوچ کر تمہارے میں بھی ساتھ چل پڑا
دیکھوں تو کیسا لگتا ہوں چل کر تمھارے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.