آنکھوں آنکھوں کٹ گئی رات
دلچسپ معلومات
محاوراتی غزل
آنکھوں آنکھوں کٹ گئی رات
دل کی دل میں رہ گئی بات
طعنے تہمت الزامات
عشق نے بخشی یہ سوغات
گیسو ابرو عارض لب
حسن کے دل کش موضوعات
عشوے غمزے ناز و ادا
حسن کے کیا کیا عنوانات
یادیں سپنے آنسو کرب
عشق کے اپنے معمولات
اکڑی چھکڑی بھولا ہے
دل نے کھائی ایسی مات
قابو پانا مشکل ہے
ایسے مچلے ہیں جذبات
کوٹھوں کوٹھوں چڑھتی ہے
منہ سے جب بھی نکلے بات
مجھ پر ان کی چشم کرم
اس کے کب ہیں امکانات
آہیں آنسو صدمے غم
مجھ پر ان کے احسانات
کس نے کیا کیا پایا ہے
اپنی اپنی توفیقات
دنیا کیسی لگتی ہے
اپنے اپنے محسوسات
جس کی لاٹھی اس کی بھینس
ساری دنیا کے حالات
دور حاضر میں ببیاکؔ
ہم جیسوں کی کیا اوقات
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.