آنکھوں آنکھوں لپٹی ہوئی حیرانی ہے
آنکھوں آنکھوں لپٹی ہوئی حیرانی ہے
آئینہ آئینہ رو گردانی ہے
خانہ داری پر ہے خلوت کا موسم
وقت گزاری قصہ اور کہانی ہے
مشکل تو یہ ہے اب مشکل کوئی نہیں
جو بھی صورت ہے جانی پہچانی ہے
سات بکھیڑے سات جھمیلے سب کے ساتھ
چودہ گھر میں بکھری ایک کہانی ہے
قصوں سے ہم زاد نکل آیا باہر
حال کے پردے پر تصویر پرانی ہے
خود مرضی ہے وار ہمارے دل پارے
ضد پر ہے جو شے وہ خود فرمانی ہے
ساحل ساحل بازو بریدہ بیٹھے ہیں
غرقابی پر ٹخنے ٹخنے پانی ہے
عہد ستارہ جنگ ہے منظر یابی پر
دل دل رحمانیؔ وحشت سامانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.