آنکھوں کی پیاس یوں بجھانی ہے
زیست یثرب ہی میں بتانی ہے
آرزو پوری ہو خداوندا
ورنہ تو ہر شے بے معانی ہے
ان کے در کا ہے یہ سبھی صدقہ
میرے اشعار میں روانی ہے
تو محمد کے عشق میں کھو جا
یہ محبت ہی جاودانی ہے
زندگی آپؐ پر نچھاور ہے
آپ بن زیست بے معانی ہے
ہے شفاعت کا آسرا ورنہ
شرمساری بھری کہانی ہے
ہو عرب یا کہ ہو نجف شمسہؔ
شاہ امت کی حکمرانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.