آنکھوں کو مری خواب سہانے نہیں دیتا
آنکھوں کو مری خواب سہانے نہیں دیتا
وہ اب یہ خرابے بھی بسانے نہیں دیتا
چل نکلے بوئے گل تو کہیں کی نہیں رہتی
بے گھر کو یہاں کوئی ٹھکانے نہیں دیتا
تصویر اجالوں کی دکھاتا ہے وہ مجھ کو
اک شمع مگر گھر میں جلانے نہیں دیتا
فردا سے نہ رکھ عشرت ماضی کی تمنا
یہ وقت کبھی گزرے زمانے نہیں دیتا
محتاط ہے اتنا کہ بہ ہنگام ملاقات
دیوار تکلف کی گرانے نہیں دیتا
منجدھار میں رکھتا ہے مجھے وقت ہمیشہ
کشتی کو کسی گھاٹ لگانے نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.