آنکھوں میں اشک ہونٹوں پہ جاں دیکھتے رہے
آنکھوں میں اشک ہونٹوں پہ جاں دیکھتے رہے
مرزا غلام عباس زاہر حیدری
MORE BYمرزا غلام عباس زاہر حیدری
آنکھوں میں اشک ہونٹوں پہ جاں دیکھتے رہے
کتنے مزے کا سوز نہاں دیکھتے رہے
ہر سمت اس کا حسن عیاں دیکھتے رہے
اور ماورائے کون و مکاں دیکھتے رہے
دل کے علاوہ ڈھونڈا اسے ہر مقام پر
تسکین دل کہاں تھی کہاں دیکھتے رہے
ہر ذرۂ خراب میں لاکھوں تھیں بجلیاں
ہم بے قرار نبض جہاں دیکھتے رہے
ہم پر کرم کے بدلے میں ہوتے رہے ستم
ہم عہد گل میں دور خزاں دیکھتے رہے
ظاہرؔ کمال دیکھیے ابنائے وقت کا
ہوتی رہی تباہ زباں دیکھتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.