آنکھوں میں چلتا ہوا جسم ہے تصویر نہیں
آنکھوں میں چلتا ہوا جسم ہے تصویر نہیں
ایسے منظر کی کہیں کوئی بھی تدبیر نہیں
میں نکلتا نہیں وحشت میں کبھی گھر سے مرے
میں سمجھتا ہوں سرائے اسے زنجیر نہیں
کہہ تو دیتی ہو کہ میں پہلی محبت ہوں تری
تیرے کہنے میں مگر ذرہ بھی تاثیر نہیں
بس یہی سوچ کے سپنوں کو سجایا نہ کبھی
میرے سپنوں کی یہاں کوئی بھی تعبیر نہیں
میں اگر چاہوں بدل جائیں یہ حالات مرے
دست تقدیر کے قابو میں یہ تقدیر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.