آنکھوں میں چھلکتے ہیں ہم رنگ حنا آنسو
آنکھوں میں چھلکتے ہیں ہم رنگ حنا آنسو
مہجور کے آنسو بھی ہوتے ہیں بلا آنسو
بے ساختہ رونے سے تسکین سی ہوتی ہے
درد دل محزوں کی ہیں کچھ تو دوا آنسو
اک خستہ جگر عاشق رو رو کے یہ کہتا تھا
آسان ہے ہر مشکل گر دیں نہ دغا آنسو
سر خاک پہ دھر دھر کر دیتے ہیں دعا دل سے
ہیں عاشق صادق کے پابند وفا آنسو
اکسیر مجرب ہیں کر ضبط انہیں یعنی
دل ہی کا یہ جوہر ہیں دل ہی کو پلا آنسو
مجبور ہوں بہنے پر بے ساختہ گر جائیں
قانون محبت میں ہیں جب ہی روا آنسو
ناسور محبت کا ہوتا نہ امیںؔ چرچا
غماز نہ بن جاتے گر لعل نما آنسو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.