Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آنکھوں میں اک تبسم پنہاں کا عکس ہے

وقار سحر

آنکھوں میں اک تبسم پنہاں کا عکس ہے

وقار سحر

MORE BYوقار سحر

    آنکھوں میں اک تبسم پنہاں کا عکس ہے

    چہرے پہ ایک جلوۂ رقصاں کا عکس ہے

    چشم غزال نرگس فتاں کا عکس ہے

    پھولوں کی ساخت اس لب خنداں کا عکس ہے

    زلفوں میں تیرگی ہے اماوس کی رات کی

    گالوں پہ جیسے صبح بہاراں کا عکس ہے

    وہ چہرہ جس سے خوبی نقاش ہے عیاں

    وہ چہرہ جس پہ سورۂ رحماں کا عکس ہے

    ابرو کو تان رکھا ہے شمشیر کی طرح

    مژگاں ہیں یا کہ خنجر عریاں کا عکس ہے

    ترشے ہوئے گلاب سے یاقوت رنگ لب

    چاہ ذقن ہے یا مہ تاباں کا عکس ہے

    دنداں کی روشنی ہے ستاروں سے مستعار

    یا پھر نجوم میں ترے دنداں کا عکس ہے

    قامت ملی ہے سرو کو اس سرو قد کے باد

    پیچے کا پیچ کاکل پیچاں کا عکس ہے

    آویزہ ہائے گوش میں تارے جڑے ہوئے

    آنچل میں صد ہزار چراغاں کا عکس ہے

    موسوم ہے قیام قیامت سے تیری چال

    محشر تجھ ایسے فتنہ بداماں کا عکس ہے

    مشک ختن سا مہکا ہوا مرمریں بدن

    پوشاک ہے کہ مہر درخشاں کا عکس ہے

    وہ دیکھتے ہیں ہم کو کن انکھیوں سے بزم میں

    چہرے پہ اک خیال پریشاں کا عکس ہے

    یہ کائنات آئینہ خانہ یوں ہی نہیں

    شش سمت تیرے حسن فراواں کا عکس ہے

    شفاف آسماں پہ بوقت طلوع شمس

    اس مہ جبیں کے نور نمایاں کا عکس ہے

    اس کو مبالغہ نہ کہیں آپ تو ہے عرض

    باغ بہشت کوچۂ جاناں کا عکس ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے