Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آنکھوں میں کہاں وہ بینائی دیدار کی باتیں کرتے ہو

محمد مزمل خان

آنکھوں میں کہاں وہ بینائی دیدار کی باتیں کرتے ہو

محمد مزمل خان

MORE BYمحمد مزمل خان

    آنکھوں میں کہاں وہ بینائی دیدار کی باتیں کرتے ہو

    کیسا جلوہ کس کا جلوہ بے کار کی باتیں کرتے ہو

    اے راہ وفا کے دیوانوں لو ضبط سے تھوڑا کام یہاں

    دو چار قدم چلنے پر کیوں تم خار کی باتیں کرتے ہو

    یہ بھاؤ تاؤ کی جگہ نہیں یاں ہاں ہاں کرنی پڑتی ہے

    کوچہ میں محبت کے یارو بازار کی باتیں کرتے ہو

    اقرار جہاں نظریں کر دیں کیا کام وہاں پھر لفظوں کا

    چھوڑو بھی جانے دو کیوں اب گفتار کی باتیں کرتے ہو

    طوفانوں سے ٹکرانے کا رکھتے ہیں سروں میں جو سودا

    تم ایسے جنونی لوگوں سے منجھدار کی باتیں کرتے ہو

    آداب محبت سے تم بھی ہاں خوب شناسا ہو ہی گئے

    سب جیت کی باتیں کرتے ہیں تم ہار کی باتیں کرتے ہو

    اب صحن چمن میں ماتم ہے روتے ہیں گلے مل مل کر سب

    اس دور خزاں میں نادانو گلزار کی باتیں کرتے ہو

    شاید یوں ہی تم سے سب اپنے رہتے ہیں مزملؔ بد ظن سے

    اس دور کشاکش میں بھی تم کردار کی باتیں کرتے ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے