آنکھوں میں محبت ہے تو ہاتھوں میں ہے تلوار
آنکھوں میں محبت ہے تو ہاتھوں میں ہے تلوار
کھلتا ہی نہیں مجھ پہ کہ کیسے ہیں مرے یار
یہ بات الگ ہے کہ کوئی کہتا نہیں ہے
بے عیب نہیں ورنہ یہاں صاحب دستار
محرومیٔ قسمت کا یہ عالم ہے کہ ہم لوگ
مرنے سے ہیں خائف کبھی جینے سے ہیں بیزار
کیا وقت تھا دریا میں روانی بھی غضب تھی
کیا وقت ہے اب مجھ میں نہیں قوت گفتار
زریابؔ یہی بات مجھے مار رہی ہے
تو بھی نہ ہوا ساتھ مرے چلنے کو تیار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.