آنکھوں سے ہو رہی ہے جو برسات ہی تو ہے
آنکھوں سے ہو رہی ہے جو برسات ہی تو ہے
مجھ پر کسی کی چشم عنایات ہی تو ہے
جو رفتہ رفتہ اترا ہے دل کے مکان میں
کوئی نہیں وہ صرف تری ذات ہی تو ہے
سب پیش آ رہے ہیں خلوص و وفا کے ساتھ
یہ زندگی کی میری بڑی بات ہی تو ہے
توڑا نہ ہم نے صبر کا دامن اسی لیے
لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے
یہ جھیل یہ پہاڑ یہ جھرنے یہ آبشار
جو کچھ ہے سب خدا کی عنایات ہی تو ہے
بے اختیاری اور یہ بے تابیاں حراؔ
یہ سب محبتوں کی شروعات ہی تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.